وویمن لائبریری ننھے اربعینی زائرین کے لئے بھی کئی فکری سرگرمیاں اور تقریبات منعقد کر رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک ام البنین (س) وویمن لائبریری خواتین زائرین کے ساتھ ساتھ ننھے اربعینی زائرین کے لئے بھی کئی فکری سرگرمیاں اور تقریبات منعقد کر رہی ہے۔

لائبریری کی ڈائریکٹر سیدہ ابتسام عطا نے الکفیل کو بتایا کہ یہ فکری سرگرمیاں اور تقریبات انسانی اور اخلاقی اقدار کے بارے میں بات چیت کرنے کا ایک ذریعہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "لائبریری کی جانب سے کربلا مقدسہ کی جانب آنے والے مرکزی راستوں میں مواکب لگائے گئے ہیں اور ان مواکب میں ننھے اربعینی زائرین میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے اور انھیں اپنی ثقافتی و تہذیبی اقدار سے متعارف کروانے کے لئے بک سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ ان بک سٹالز میں میں رکھی جانے والی کتابیں اور کہانیوں میں وہ اخلاقی اور ثقافتی خصوصیات شامل ہیں جو اہل بیت علیہم السلام کے مزارات مقدسات پر آنے والے نوجوان کے پاس ہونی چاہئیں۔"

انہوں نے کہا، "لائبریری کی جانب سے دیگر منعقد کی جانے والی سرگرمیوں میں ڈرائنگ سکھانا، بچوں کی کہانیاں پڑھنا اور تعلیمی مکالمے اور لیکچرزشامل ہیں۔ جن کا بنیادی مقصد بچوں میں ہمدردی، رحم دلی، محبت، بقائے باہمی اور بھائی چارے کی اقدار کو مستحکم کرنا ہے اور نوجوانوں اور بچوں کو اہل بیت علیہم السلام کی سیرت مبارکہ، اخلاق اور اصولوں سے روشناس کروانا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "بچے لائبریری کی جانب سے منعقد کردہ سرگرمیوں میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: