روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا بیرونی مضیف زائرین اربعین کو روزانہ کی بنیاد پر 30,000 سے زائد کھانے فراہم کر رہا ہے۔

نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا بیرونی مضیف زائرین اربعین کو روزانہ کی بنیاد پر 30,000 سے زائد کھانے فراہم کر رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک رکن اور بیرونی مضیف کے نگران حاج جواد الحسناوی نے کہا، "اس سال ہم نے صفر الخیر کے پہلے دن سے زائرین اربعین کو خدمات فراہم کرنا شروع کر دی تھیں، جن کا آغاز 10,000 کھانے کی شرح سے کیا گیا جن میں روزانہ تین وقت کے کھانے (ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا) شامل ہے۔ لیکن ان خدمات میں دن گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ جاری رہا اور اب مضیف زائرین اربعین کو روزانہ کی بنیاد پر 30,000 سے زائد کھانے فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ رضاکار مرد اور خواتین جن کی تعداد تقریباً 1,500 ہے، کو بھی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "مضیف میں زائرین کرام کو قرآنی وثقافتی و تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لئے قرآنی و ثقافتی اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جن میں زائرین کو قرآن پاک کی صحیح تلاوت سکھانے کے لیے تعلیم القرآن اسٹیشن بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ زائرین کے ساتھ ساتھ رضاکاروں اورمبلغین کے لیے رہائش کا انتظام بھی شامل ہے۔ رہائش کے لئے مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ حصے ہیں۔
اس کے علاوہ مضیف میں زائرین کرام کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کیمپس بھی موجود ہیں۔
نماز کی ادائیگی کے لئے بھی مضیف میں مخصوص جگہیں تیار کی گئی ہیں۔
مضیف میں زائرین کے لئے جدید سینٹری کپملیکس بھی موجود ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: