روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حسینی شعائر و مواکب سیکشن نے بتایا ہے کہ اس سال کربلا گورنریٹ کی حدود میں اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں (12,500) ماتمی اور خدماتی مواکب نے شرکت کی ہے کہ جن میں سے (300) غیر ملکی مواکب بھی شامل ہیں۔ یہ سب وہ مواکب ہیں جو مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں لہذا چہلم امام حسین علیہ السلام میں شریک وہ خدماتی وعزائی مواکب جو ہمارے سیکشن میں رجسرڈ نہیں وہ مذکورہ بالا اعداد وشمار میں شامل نہیں ہیں اور ان کی تعداد بھی سینکڑوں بلکہ ہزاروں میں ہے۔
مذکورہ سیکشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اربعین کے احیاء میں اس سال فلسطین کا ایک خدماتی موکب بھی شریک ہے، جبکہ دیگر غیر ملکی مواکب کا تعلق کویت، عمان، سعودی عرب، لبنان، بحرین، ایران، چین، جرمنی، ہالینڈ، سویڈن، نائجیریا، ترکی، ہندوستان اور پاکستان سے ہے اور یہ سب مواکب حکومت عراق کی منظوری کے بعد ملک میں داخل ہوئے ہیں اور مراسم اربعین میں شرکت کر رہے ہیں۔"
بیان میں کہا گیا ہے کہ، " "ان غیر ملکی مواکب میں ماتم اور زنجیر زنی کے جلوسوں کے علاوہ خدماتی مواکب بھی شامل ہیں جو زائرین اربعین کو کھانے پینے، رہائش اور دیگر سروسز کی فراہمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ یہ تمام مواکب سیکورٹی فورسز، اور ریگولیٹری اور سروس حکام کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون سے زائرین کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔"