موكب عُشّاق الكفيل کربلا میں اربعینی زائرین کو ہر روز (10) ہزار سے زیادہ کھانے پیش کررہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کا موكب عُشّاق الكفيل کربلا میں اربعینی زائرین کو ہر روز (10) ہزار سے زیادہ کھانے پیش کررہا ہے۔

موکب کے نگران سید سمر الصافی نے کہا، "موكب عُشّاق الكفيل روضہ مبارک ابو الفضل العباس علیہ السلام کی طرف جانے والے اہم ترین چوراہے میں واقع ہے جس کی وجہ سے یہاں زائرین کی بہت بڑی تعداد آتی ہے اور ہم گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ یہ موکب زائرین کو تین ٹائم کھانا مہیا کرنے کے علاوہ چوبیس گھنٹے زائرین میں دودھ، جوس، چائے، پانی، پھل اور خفیف کھانے تقسیم کر رہا ہے اس موکب میںہر روز دس ہزار افراد سے زائد کا کھانا تقیسم کیا جا رہا ہے۔"

یہ موکب جو 2015ء میں قائم ہوا تھا، ہر سال ایام اربعین کی ابتداء ہی سے زائرین کو اپنی خدمات جلد فراہم کرنا شروع کر دیتا ہے، اور زیارت اربعین کے بعد بھی اپنی خدمات کو جاری رکھتا ہے۔


انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "موکب میں روضہ مبارک کے خادمین رضاکار عملے کے تعاون سے ایک مربوط انداز میں زائرین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی خدمات سویع تر ہوتی جا رہی ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: