شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کے احیاء کے لئے شیخ الکلائنی کمپلیکس میں مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے زیارت اربعین کے موقع پر خواتین زائرات کی رہنمائی اور علمی آگاہی کے فروغ کے لیے علمی، تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے بروز ہفتہ شیخ الکلائنی کمپلیکس میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میںخواتین زائرین کی کژیر تعداد نے شرکت کی۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی سربراہ سیدہ تغرید التمیمی نے کہا، "مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،جس کے بعد اسیران کربلا کے ساتھ ہونے والے مظالم اور دردناک واقعات کو بیان کیا گیا اور پھر 20 صفر کو ان اسیران کے کربلا واپس آنے اور اربعین امام حسین علیہ السلام کے ھوالے سے گفتگو کی گئی۔

اور اس نے مزید کہا، "اس مجلس عزاء میں ایک تھیٹر پرفارمنس بھی شامل تھی جو اس ناانصافی اور جبر کی عکاسی کرتی ہے کہ جس کا سامنا عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو اپنے پیارے بھائی امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد کرنا پڑا۔ "

اور اس نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "اس کے بعد اسیران کربلا کے مصائب اور مشکلات کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی کی گئی۔ مجلس عزا کے اختتام پر دعائے فرج پڑھی گئی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: