وویمن قرآن انسٹیٹوٹ کی جانب سے (اہل قرآن کو مبارک ہو) کےعنوان سے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد

وویمن قرآن انسٹیٹوٹ کی جانب سے ایام اربعین کے دوران کربلا آنے والے مرکزی راستوں پر خواتین زائرین کو قرآنی و ثقافتی خدمات فراہم کرنے کے لئے کئی قرآن کیمپس لگائے گئے تھے۔ ان قرآن کیمپس میں خواتین زائرین کے لئے متعدد علمی و تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ (اہل قرآن کو مبارک ہو) کے عنوان سے ایک خصوصی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

وویمن قرآن انسٹیٹوٹ کی سربراہ سیدہ منار الجبوری نے کہا کہ یہ سرگرمی امام حسین علیہ السلام کی ان خواتین زائرین کے لیے تھی جنہوں نے خدا کی کتاب کو حفظ کیا ہوا ہے۔ ہم نے ان خواتین زائرین کے لئے (اہل قرآن کو مبارک ہو) کے عنوان سے ایک پروگرام مرتب کیا تھا اور اس پروگرام میں شرکت کرنے والی اور جیتنے والی خواتین کو خصوصی انعامات بھی پیش کئے گئے۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس اقدام کا مقصد قرآن کی حافظ خواتین کو عزت دینا، انہیں معاشرے میں ان کے امتیازات سے آگاہ کرنا، نیز ان خواتین اور لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرنا جو اس مبارک کام کو کرنا چاہتی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے اپنے کیمپس میں زائرین کے لیے دیگر قرآنی، علمی اور رہنمائی کے پروگرام بھی منعقد کئے تھے تاکہ خواتین میں قرآن اور حسینی ثقافت کے فروغ کے لئے کردار ادا کیا جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: