روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پھیلی خوشبو کے بارے میں جانتے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں صحن کی دیکھ بھال کے سیکشن کا عملہ ایام اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے مختص خوشبو کو متعدد طریقوں سے استعمال کر رہا ہے۔

مذکورہ بالا سیکشن کے معاون انچارج سید زین العابدین عدنان قریشی نے بتایا ہے کہ ہمارے سیکشن کا عملہ روضہ مبارک کو معطر رکھنے کے لیے وسیع لائحہ عمل پر کار بند ہے کہ جس میں متعدد طریقوں پر عمل کیا جا رہا ہے اس مقصد کے لیے ایئر کنڈیشنگ نظام میں پرفیومنگ ڈیوائسز کی تنصیب بھی شامل ہے جو زائرین کو ٹھنڈی اور خوشبودار ہوا فراہم کر رہے ہیں، اسی طرح صحن اور ضریح مبارک والے حصہ (کہ جسے حرم کہا ہے) کے مختلف کونوں میں ایئر فریشنگ کے آلات نصب کیے گئے ہیں اس کے علاوہ زائرین کے درمیان اور حرم کے مرکزی دروازوں کے پاس ہمارے موبائل یونٹ بخور اور مائع عطر سے روضہ مبارک کو معطر رکھنے کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس مرتبہ پہلی بار صحن اور حرمین شریفین کے قالینوں کو معطر رکھنے کے لیے پوڈر کی شکل میں ایک مادہ کو استعمال کیا ہے کہ جو قالینوں کو روضہ مبارک کے مخصوص عطر سے معطر رکھنے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔

قریشی نے مزید بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ایئر فرشنگ کے لیے استعمال ہونے والا سارا مواد قدرتی خوشبوؤں پر مشتمل ہے کہ جسے پھولوں اور پودوں سے حاصل کیا جاتا ہے اور یہ مواد کسی بھی شخص کے لیے سانس کے مسائل یا الرجی کا باعث نہیں بنتا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: