آرتھوڈوکس چرچ: کربلا میں پیش کی جانے والی خدمات ناقابل تصور ہیں

سپین اور پرتگال میں آرتھوڈوکس عیسائیوں کے نمائندے روجیلیو ساز کاربو نے کہا کہ یہاں کربلا میں جو خدمت اور عطا پیش کی جاتی ہے وہ ناقابل تصور ہے۔

اس بات کا اظہار انھوں نے جمعہ کے دن روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چار سال قبل اسپین میں آل البیت(ع) فاؤنڈیشن کی دعوت پر جب میں نے امام حسین(ع) سیمینار میں شرکت کی تو تب سے میری یہ تمنا تھی کہ میں اربعین کے موقع پر کربلا کی زیارت کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں لوگوں کے درمیان عظیم تعاون اور ایک مستقل مسکراہٹ ہے اور یہ چیز عام طور پر عُرفِ طبیعی میں نہیں پائی جاتی لیکن امام حسین علیہ السلام کی زیارت ان کے عقیدے میں ایک خاص معاملہ ہے جو تصور میں نہیں بلکہ دل کے اندر سے پیدا ہوتا ہے۔

کاربو نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں بھی عطا اور فیاضی تو ہے، لیکن اس طرح نہیں، مطلب یہ ہے کہ وہاں ہر چیز کی ایک مقدار ہوتی ہے اور ایک حساب ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: