روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین نے اربعین کے دوران 19 صفر الخیر 1444ھ۔ تک روضہ مبارک کی طرف سے پیش کی جانے والی مختلف خدمات کے بارے میں ایک پریس ریلیز جاری ہے۔
سیکرٹری جنرل نے نیوز سنٹر کو دیئے گئے بیان میں مراسم اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کو اجمالی طور پر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس اربعین کے احیاء میں 14,500 مواکب نے شرکت کی ہے کہ جن میں 300 سے زائد غیر ملکی مواکب بھی شامل ہیں۔
اس بیان کے مطابق روضہ مبارک نے زائرین اربعین میں کربلا کے اندر اور کربلا کی طرف آنے والے راستوں میں 4,481,377 افراد کا کھانا تقسیم کیا۔
اربعین کے دوران مختلف خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 16,384 رضاکار بھی روضہ مبارک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
زائرین کو ٹرانسپورٹ اور دیگر خدمات فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک نے 805 مختلف اقسام اور حجم کی گاڑیاں مختص کر رکھی ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا، کہ ہم نے تقریباً 4 ملین لیٹر فلٹر شدہ پینے کا پانی ٹینکرز کے ذریعے مواکب اور زائرین کے خدماتی مراکز کو فراہم کیا ہے اس کے علاوہ پانی کے پیک شدہ 19,849,500 گلاس اور 41,000 آئس بلاکس تقسیم کیے ہیں۔
طبی خدمات کے حوالے انھوں نے بتایا ہے کہ کربلا میں ہماری 22 ایمبولینسیں مریضوں کو منتقل کرنے میں حصہ لے رہی ہیں، اور کربلا میں ہمارے 54 طبی مراکز زائرین کو طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں کہ جن میں سے کچھ موبائل ہیں اور کچھ مستقل ایک جگہ پر قائم ہیں۔
سیکرٹری جنرل کے مطابق کربلا میں اور کربلا کی طرف آنے والے راستوں پر روضہ مبارک کے 129 ثقافتی اور دینی مراکز زائرین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گمشدہ افراد کی مدد و رہنمائی کے لیے اور کربلا میں اور کربلا کی طرف آنے والے راستوں پر 35 مراکز بنائے گئے ہیں۔
مراسم اربعین کی کوریج کے لیے 190 میڈیا ہاؤسز اور 500 صحافیوں کو مطلوبہ خدمات فراہم کی ہیں کہ جن میں سے 300 کے لیے رہائش کا انتظام بھی کیا ہے۔