میکانزم ڈپارٹمنٹ زائرینِ اربعین کو ان کے شہروں تک واپس پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لائے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا میکانزم ڈپارٹمنٹ مراسمِ زیارت مکمل کرنے والے زائرینِ اربعین کو ان کے شہروں تک واپس پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لائے ہوئے ہے۔

مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ میں زائرین کی ٹرانسپورٹ کے انچارج سید علی عبد الحسین نے بتایا ہے کہ ہم نے مختلف اقسام کی (300) گاڑیاں کو زائرین کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے مختص کر رکھا ہے جو زائرین کو کنطرۃ السلام کے علاقے سے ہندیہ ضلع کے علاقے ام الھویٰ تک پہنچا رہے ہیں کہ جہاں سے ديگر گاڑیاں انھیں اپنے اپنے شہروں تک لے جانے کے لیے دستیاب ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ زائرین کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے جو مرکزی لائحۂ عمل طے کیا گیا تھا اس میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو کربلا آنے والے راستوں میں سے بابل کربلا روڈ پہ زائرین کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم نے صفر 17 سے اپنی تمام گاڑیوں کو زائرین کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے مختص کر دیا تھا کہ جو دن رات 24گھنٹے زائرین کو مذکورہ بالا روٹ سے لا اور لے جا رہیں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: