روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پانچ روزہ مجالس اربعین کا اختتام

اربعین امام حسین علیہ السلام کی عظیم مناسبت پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے عزاداری کے قیام کے لئے تشریفات ہال میں پانچ روزہ سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا تھا اور آج بروز ہفتہ اس سلسلے کی اختتامی مجلس عزاء برپا ہوئی جس میں روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد الصافی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین اور روضہ مبارک کے خدام نے شرکت کی۔

ان پانچ روزہ مجالس عزاء سے شیخ عبد اللہ الدجیلی نےخطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں امام حسین علیہ السلام کی سیرت مبارکہ کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی بقاء کے لئے ان کی لازوال قربانیوں اور ان کی شہادت کے بعد مشن حسینی کو زندہ رکھنے کے لئے عقیلہ بنی ہاشم بنت حیدر کرار حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے عظیم کردار کو بھی بیان کیا۔

ہرمجلس کے اختتام پر اہلبیت علیہم السلام خصوصا اسیران کربلا کی مصیبتوں کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی بھی کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: