معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے زائرین اربعین کو خدمات فراہم کرنے والے مواکب

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین اربعین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے متعدد خدمتی اور ثقافتی مواکب لگائے گئے۔

مذکورہ سیکشن کے سربراہ جناب شیخ عمار الہلالی نے کہا کہ "ایام اربعین کے دوران ہمارے سیکشن کو کئی اہم ذمہ داریاں اور کام تفویض کئے گئے ہم نے اس عظیم مناسبت پر زائرین کرام کو ثقافتی خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنے ثقافتی مواکب میں متعدد علمی و ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جن میں مجالس عزاء کا انعقاد اور زیارت اربعین کے حوالے سے علمی و فکری لیکچرز کا انتظام شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اس سال ہم نے کربلا مقدسہ میں تین مواکب قائم کئے تھے، پہلا (مجسر الضريبة) کے قریب، دوسرا حسینیہ روڈ پر کہ جو مرکزتراث کربلا کے سٹاف کی جانب سے لگایا گیا تھا اور تیسرا نجف-کربلا روڈ پر شعبة الرعاية المعرفيّة ذریعے قائم کیا گیا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "اس کے علاوہ اور بھی مواکب ہیں، جیسے حلہ ہیریٹیج سینٹر کا موکب، جس نے حلہ شہر میں اپنی خدمات فراہم کیں، ساؤتھ ہیریٹیج سینٹر کا موکب جس نے سوق الشیوخ کے علاقے میں خدمات کیں اور بصرہ ہیریٹیج سینٹر کی طرف سے بصرہ گورنریٹ میں زائرین کو خدمات فراہم کی گئيں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: