مابین الحرمین ڈویژن کےواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نے ایام اربعین کے دوران زائرین کو تقریباً (3) ملین لیٹر پینے کا صاف اور صحت بخش پانی فراہم کیا ہے۔

مابین الحرمین ڈویژن سے منسلک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نے ایام اربعین کے دوران مقامات مقدسہ کربلا اور زائرین کو تقریباً (3) ملین لیٹر پینے کا صاف اور صحت بخش پانی فراہم کیا ہے۔

مابین الحرمین ڈویژن کے سربراہ جناب نافع الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈویژن کا ڈی سیلینیشن سسٹم فی گھنٹہ بیس ہزار لیٹر کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام کرتے ہوئے پینے کا صاف اور صحت بخش پانی فراہم کرتا ہے اور گذشتہ بارہ دنوں کے دوران فلٹر شدہ پانی کی پیداوار (2) ملین (800,000) لیٹر سے زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلٹر شدہ پانی کو خصوصی کولنگ سسٹم کے ذریعے ٹھنڈا کیا جاتا ہے اور پھر اسے چار ٹینکوں جن میں سے ہر ایک کی گنجائش 16،000 لیٹر ہے، میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: