روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اربعین کی کوریج میں شریک میڈیا پرسنز کے اعزاز میں تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے بروز ہفتہ مراسم زیارت کے اختتام کے بعد اربعین 1444ھ کی کوریج میں شریک میڈیا پرسنز اور صحافیوں کی اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔

روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے منعقدہ یہ اعزازی تقریب روضہ مبارک کے امام حسن(ع) ہال میں منعقد ہوئی جس میں روضہ مبارک کے سینیئر اہلکاروں نے شرکت کی۔

تقریب سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) کی نیابت میں مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹر عباس رشید موسوی نے خطاب کیا جس میں انھوں نے کہا:

اگر خدائی ارادہ نے عاشوراء کو سیاہ اور سفید میں فرق بیان کرنے کے لیے ہر زمانہ میں گونجتی ہوئی اور گھنٹی کی طرح عدل و انصاف کے علمبرداروں کے کانوں تک پہنچ کر حق کے نام سے بولنے والی آواز نہ دی ہوتی تو عاشورہ برسوں کی دھول تلے دب سکتا تھا جیسا کہ بنی امیہ کی باطل حکومت کی خواہش تھی، اور تاریخ کا یہ لمحہ بھی جھوٹ وجعل سازی کا شکار ہو سکتا تھا اور اس میں موجود حقائق کو جعل سازی، طاقت کی پالیسی اور فریب کاری وچال بازی کی سیاست ...... کے ذریعے مسخ کیا جا سکتا تھا۔

امام حسین علیہ السلام نے خود اس مشن کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لی، اپنے خطابات کے ذریعے اپنا مکمل اعلامی وابلاغی نقطہ نظر بیان کیا اور سانحہ کربلا کے بعد امام سجاد علیہ السلام نے اس وراثت کو آگے بڑھایا، اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے اس انقلاب کی بولنے والی تلوار اور ابلاغی واعلامی زبان کی حیثیت سے مشن کے پرچم کو اپنے ہاتھوں میں لیا۔ (بیشک اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کسے اپنا پیغام پہنچانے کے لیے منتخب کرتا ہے)

انہی ہستیوں کے ذریعے انقلاب اپنے ہدف تک پہنچا، اپنے اغراض و مقاصد کو حاصل کیا اور اس کے الفاظ تاریخ کی یادوں میں اس طرح سے کندہ ہو گئے: زمانے کی گردشیں اسے مٹا نہ سکیں گی. کفر کے پیشوا اور اس کے پیروکار اس نشان بلند کو مٹانے کی کوشش کریں گے، لیکن وہ اسے مٹانے اور دبانے کی جس قدر کوشش کریں گے، یہ نشاں اتنی ہی قوت و بلندی کےساتھ ابھرے گا۔

باقی خطاب سے آگاہی کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=16377&lang=ar
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: