زیارت اربعین کے دوران پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی طبی خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ اسلام کے شعبہ تعلقات عامہ نے زیارت اربعین کے دوران طبی خدمات فراہم کرنے والی اپنی میڈیکل ٹیمز کے کام کے بارے میں ایک تفصیلی بیان دیا ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ اسکول یونٹ کے سربراہ اور ابتدائی طبی امداد اور طبی دستوں کے پروگرام کے نگران جناب محمد ال یاسری نے کہا: زائرین اربعین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن نے (104) رضاکار فراہم کیے، جنہیں 12 میڈیکل ٹیمز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مزید (70) رضاکاروں نے ایمبولینسوں کے ساتھ پیرامیڈیکس کے طور پر کام کیا، جو 24 گھنٹے خدمات فراہم کر رہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ " ہمارے میڈیکل سٹاف نےدرمیانے اور ہلکے درجے کے (674) کیسز وصول کئے، اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور انھیں قریبی طبی مرکز میں منتقل کیا گیا۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ، " ہمارے شعبے نے عراق کے مختلف گورنریٹس سے رضاکاروں جن میں مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے طبی ماہرین اور ان کے معاونین شامل تھے، کی فراہمی اور زائرین کو ہنگامی خدمات فراہم کرنے کا ذمہ لیا تھا، اور ان رضاکار طبی ٹیموں نے زائرین کو چوبیس گھنٹےخدمات فراہم کرتے ہوئے تین شفٹوں میں کام کیا ۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: