ایک لاکھ سے زیادہ مومنین کی نیابت میں مراسم زیارت اربعین کی ادائیگی

روضہ مبارک العباس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ روضہ مبارک کی (عربي – انگریزی – فارسی - تركی – اردو - فرانسيسی – سواحلی – اور جرمن زبان میں نشر ہونے والی) رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک نے دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے (106697) ہزار مومنین کی نیابت میں مراسیم زیارت اربعین ادا کیے ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ نیٹ ورکس ڈویژن کے انچارج حيدر طالب عبد الامير نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ " اس سال بھی الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے صفحہ ’’نیابت میں زیارت‘‘ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مومنین کی بڑی تعداد کی جانب سے زیارت اربعین کی ادائیگی کے لئے اپنے اور اپنے عزیزوں کے نام لکھوائے گئے۔ لہذا ’’نیابت میں زیارت‘‘ کے صفحہ میں جن مومنین نے نام درج کیے گئے تھے ان کی نیابت میں زیارت پڑھنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سےسادۃ الخدام کو اربعین کے دن دونوں حرموں میں زیارت پڑھنے کے لیے مامور کیا گیا کہ جنہوں نے مندرجہ افراد کی نیابت میں زیارت پڑھنے اور دو رکعت نماز زیارت ادا کرنے کا شرف حاصل کیا۔
انہوں نے خصوصی طور پر بتایا کہ اس سال کے زیارت اربعین کے لئے مومنین کی ریکارڈ تعداد نے نیابت میں زیارت کے لئے رجسٹریشن کروائی تھی، اور گذشتہ اربعین کی نسبت اس مرتبہ 60 ہزار سے زائد مومنین رجسٹرڈ کیے گئے تھے۔"
انھوں نے مزید بتایا کہ نیابت میں زیارت کے لیے نام درج کرنے والوں میں سے اکثر کا تعلق (عراق، ايران، لبنان، پاكستان، روس، امريكہ، برطانيہ، ہندوستان، چیک ریپبلک، کروشیا، سعودی عرب، سويڈن، كینڈا، كويت، ملیشیا، آسٹرلیا، الجزائر، بحرين، مصر، جرمنی، آئس لینڈ، آسٹریا، يونان، ہالینڈ، تیونس،ڈنمارك، نارويج، قطر، بلجيئم، مرکش، افغانستان، عُمان، اكواڈور، برازيل، ارجٹائن، سویئزرلینڈ ، نائیيجيريا، گانا، يمن، إنڈونيشيا، اٹلی، سپین، فرانس، تركی، آذربيجان، قبرص، فن لینڈ، چين، آئر لینڈ، ہانگ کانگ، جاپان، امارات، سوڈان)".سے تھا۔
جناب حیدر طالب کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم 28 صفر کے موقع پر دنیا بھر کے مومنین کی طرف سے زیارت ادا کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ویب سائٹ میں ''نیابت میں زیارت '' کا صفحہ خاص طور پر ان مومنین اور محبانِ اہل بیت کے لیے بنایا ہے کہ جو کسی بھی وجہ سے کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت نہیں کر سکتے اس صفحہ میں اپنا نام اور مطلوبہ معلومات درج کرنے والے ہر شخص کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام روضہ مبارک میں نیابت میں زیارت اور نماز پڑھتے ہیں۔ پورا سال ''نیابت میں زیارت '' کے صفحہ کے ذریعے لاکھوں مومنین دنیا کے ہر کونے میں بیٹھ کر اپنی طرف سے امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور دوسرے معصومین علیہم السلام کی زیارت پڑھواتے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھوانا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کریں:
https://alkafeel.net/zyara/lang-ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: