روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گمشدہ افراد کے مراکز نے اربعین کے دوران (10726) افراد کو ان کے ساتھیوں سے ملایا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے بنائے گئے گمشدہ افراد کے لیے رہنمائی کے مراکز نے ایام اربعین کے دوران گمشدہ (10726) افراد کو ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں سے ملایا۔

اس پروجیکٹ کے ایگزیکٹو سپروائزر منتظر صافی نے کہا ہے: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قائم کردہ گمشدہ افراد کی رہنمائی کے مراکز کے ذریعے 11 صفر سے 21 صفر تک گم ہو جانے والے، راستہ بھولنے والے اور ساتھیوں سے بچھڑنے والے دس ہزار سات سو چھبیس (10726) افراد اپنے اہل خانہ اور ساتھیوں کے پاس واپس پہنچے۔

گمشدہ افراد کی رہنمائی کے مراکز کے انتظام اور نگرانی کی ذمہ داری روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں تعلقات عامہ سیکشن کے یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے سپرد تھی، کہ جسے اس اہم کام کی انجام دہی کے لیے مختلف یونیورسٹیوں کے 450 طلباء کی رضاکارانہ خدمات حاصل تھیں۔

کربلا آنے والے تین مرکزی راستوں (نجف کربلا روڈ، بابل کربلا روڈ اور بغداد کربلا روڈ) پر اور کربلا شہر کے اندر قائم روضہ مبارک کے (40) مراکز کے علاوہ ان مراکز سے منسلک 15 گشتی ٹیموں نے بھی ایام اربعین کے دوران ایک طرح کے موبائل مراکز کے طور پر کام کیا۔

انہوں نے مزید کہا: ان مراکز نے عراقی زائرین کو ان کے اہل خانہ سے براہ راست رابطہ کر کے ان کے گھروں تک پہنچایا جبکہ غیر ملکیوں کو خصوصی سٹیشنوں میں رکھنے کے بعد ان کے ممالک کے قونصل خانوں یا سفارت خانوں کے حوالے کیا۔

انھوں نے بتایا کہ ان تمام کاموں کے لیے مراکز کو مطلوبہ جدید ترین ٹیکنالوجی اورماہرین سے لیس کیا گیا تھا اور تمام مراکز کو ایک کنٹرول روم سے مربوط کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: