ما بین الحرمین سیکشن نے زیارت اربعین کے بعد سے وسیع صفائی مہم شروع کر رکھی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ما بین الحرمین سیکشن نے زیارت اربعین کے اختتام کے بعد سے ایک وسیع صفائی مہم شروع کر رکھی ہے اور وہ کربلا کے اندرون شہر (مدینہ قدیمہ) کی صفائی میں مصروف عمل ہے۔

مذکورہ بالا سیکشن کے معاون سربراہ سید حمد شاکر ہاشم نے کہا ہے کہ اس مبارک زیارت کی ابتدا سے اب تک ہمارا عملہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گردونواح میں موجود سڑکوں اور اندرون شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔

ما بین الحرمین سیکشن نے مراسم اربعین کے اختتام کے فوراً بعد ایک وسیع صفائی مہم کا آغاز کیا ہے کہ جس کے تحت کربلا کے اندرون شہر کے تمام حصوں اور خاص طور پر (باب بغداد، شارع الحوراء زينب، شارع العلقمي، شارع جنّة الحسين، شارع المغتسل القديم، منطقة ما بين الحرمَيْن الشريفَيْن، شارع أئمّة البقيع) کے ایریا میں صفائی کا کام جاری ہے۔

ہاشم نے مزید کہا کہ آج کے دن تک ہم نے رضاکار بھائیوں اور کربلا کی بلدیہ کے تعاون سے تقریبا (90/100) ٹن کچرا اٹھایا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: