قرآن کمپلیکس: اس سال (470) پروفیسرز نے (70) سے زائد تعلیم القرآن مراکز میں زائرین اربعین کو قرآنی و تعلیمی خدمات پیش کیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ القرآن انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایام اربعین کے دوران انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے زائرین اربعین کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم اور دیگر قرآنی و ثقافتی خدمات فراہم کرنے دینے کے لئے (70) سے زائد تعلیم القرآن مراکز قائم کئے گئے تھے۔ یہ مراکز ان شاہراہوں اور راستوں میں قائم کیے گئےتھے جنہیں زائرین کربلا آنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے کہا کہ کربلا کی طرف جانے والی اہم سڑکوں پر (70) سے زائد تعلیمی مراکز کھولے گئے تھے جن میں زائرین اربعین کومختلف قرآنی خدمات فراہم کی گئیں جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

1- قرآن پاک کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنا سکھانا خصوصا وہ آیات یا سورتیں جو کہ واجب نمازوں میں شامل ہیں۔

2ـ قرآن پاک سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینا۔

3ـ ہر مرکز میں ختم القرآن کا اہتمام کرنا۔

4ـ طلباء کے لئے علمی و قرآنی مقابلوں کا انعقاد۔

انہوں نے مزید کہا، "ان اسٹیشنوں کے ذریعے، ہم نےاربعین سید الشہداء کے ملینزمارچ میں شریک مومنین میں قرآنی ثقافت کو پھیلانے سمیت کئی قرآنی و ثقافتی اہداف حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ "
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال (470) پروفیسرز نے (70) سے زائد مراکز میں زائرین کوقرآنی و تعلیمی خدمات پیش کیں اور تقریباً 300,000 تعلیمی بروشرز تقسیم کیے گئے۔ یہ مراکز مثنی، بابل، نجف اور کربلا کے اضلاع میں مرکزی شاہراہوں پر قائم کیے گئےتھے۔
اس کے علاوہ بغداد کربلا روڈ، بابل کربلا روڈ اور نجف کربلا روڈ پر بھی مراکز بنائے گئے تھے۔ یہ مراکز ان علاقوں میں موجود قرآن انسٹی ٹیوٹ کی ذیلی شاخوں کے زیر انتظام کام کر رہے تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: