میڈیکل افیئرز ڈویژن: ایام اربعین کے دوران 700 ہزار سے زائد زائرین کو علاج اور طبی خدمات فراہم کی گئیں

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے میڈیکل افیئرز ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ ایام اربعین کے دوران 700 ہزار سے زائد زائرین کرام نے ڈویژن کی جانب سے فراہم کردہ طبی خدمات سے استفادہ کیا ہے۔

ڈویژن کے ڈائریکٹر جناب عادل سعد جہاد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ "700 ہزار سے زائد زائرین اربعین نے 10 سے 21 صفرکے دوران ڈویژن کی جانب سے قائم کئے فیلڈ ہسپتالوں، میڈیکل کیمپس اور دیگر موبائل یونٹس سے علاج اور طبی کی خدمات حاصل کیں ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا،" میڈیکل افیئرز ڈویژن کی جانب سےایام اربعین کے دوران 21 میڈیکل کیمپس، دو مراکز صحت اور ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا تھا۔"

انہوں نے کہا کہ، " ہم نے زائرین اربعین کو فوری طبی خدمات کی فراہمی کے لئے روضہ مبارک کے الکفیل سپراسپیشلٹی ہسپتال اور اپنے متعلقہ محکموں، ڈویژنوں اور خدماتی مواکب کے تعاون سے صحت کا ایک مربوط منصوبہ تیار کیا تھا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: