ایام اربعین کے دوران الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی جانب سے زائرین کرام کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال نے ایام اربعین کے دوران مراسم اربعین کے احیاء کے لئے کربلا آنے والے ہزاروں زائرین کو طبی خدمات اور علاج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ،"ہسپتال ہر سال امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر کربلا مقدسہ آنے والے زائرین کو خدماتکی فراہمی میں ایک ذمہ دارنہ کردار ادا کرتا ہے اور ہسپتال کا میڈیکل، نرسنگ اور تکنیکی عملہ زائرین کی خدمت کے لئے مرتب کردہ سروس پلان میں شرکت کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کو کربلا کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ہنگامی منصوبے میں شامل کیا گیا تھا، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لئے الکفیل ہسپتال میں کیسز کو لینے کے لئےانتہائی نگہداشت یونٹ میں پانچ بیڈزاور ایمرجنسی وارڈ میں 624 بیڈزمختص کیے گئے تھے۔ "

اس کے علاوہ الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی جانب سے زائرین اربعین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے ہسپتال کے مین گیٹ کے سامنے خواتین اور مردوں کے لیے دوالگ الگ فیلڈ میڈیکل کیمپس لگا ئے گئے تھے اور دونوں کیمپس نے زیارت اربعین کے دنوں میں ہزاروں زائرین کو اپنی خدمات فراہم کیں۔"

بیان کے مطابق، کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہسپتال کی ایمبولینسز بھی دستیاب تھیں جنہوں نے بہت سے ایمرجنسی کیسز کی نقل و حمل میں اہم کردار ادا کیا۔

زائرین اربعین کی خدمت کے لئے ہسپتال نے اس سال ایک موبائل ڈینٹل کلینک بھی قائم کیا ہے، جسے ہسپتال کے مرکزی گیٹ کے قریب مذکورہ کلینک سے منسلک کیا گیا تھا، جہاں دندان سازی میں ماہر طبی اور نرسنگ ٹیم موجود تھی، جو بہت سے زائرین کو اپنی خدمات مفت فراہم کر رہی تھی۔

بیان کے مطابق، ہسپتال نے زائرین کے راستے میں ایک خدماتی موکب بھی قائم کیا تھا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے متعدد ملازمین نے موکب میں شرکت کرتے ہوئے زائرین کرام کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی کیں۔

ہسپتال نے تعلیمی اور معلوماتی چارٹس، پوسٹرز اور بروشرز کے زریعے زائرین میں حفظان صحت سے متعلق آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا اور زائرین کرام میں حفظان صحت، خوراک اور اربعین واک سے متعلق حفاظتی طریقہ کار پر عمل کرنے کےلئے تصاویر پر مشتمل تعلیمی اور تربیتی پوسٹرز بھی تقسیم کئے گئے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حفظان صحت سے متعلق تعلیمی و معلوماتی تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: