العلقمی سروس کمپلیکس نے زائرین اربعین میں (200) ہزار سے زائد کھانے تقسیم کیے ہیں۔

روضہ مبارک کے العلقمی سروس کمپلیکس نے اعلان کیا ہے کہ کمپلیکس کی جانب سے مراسم اربعین کے احیاء کے لئے کربلا آنے والے زائرین میں (200) ہزار سے زائد کھانے تقسیم کیے گئے ہیں۔

العلقمی سروس کمپلیکس کے ڈائریکٹر جناب علی نعمہ الخفاجی نے کہا کہ "ہم نے ماہ صفر کےآغازاور اس راستے پر زائرین کی آمد کےساتھ ہی اپنی خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا تھا اور ابتداء میں ہم روزانہ چار ہزار سے زائد کھانے زائرین میں تقسیم کر رہے تھے لیکن زائرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہماری خدمات میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے زائرین کرام کو تین وقت کے کھانے کے علاوہ سارا دن اور رات مختلف مشروبات، پھل اور سنیکس فراہم بھی کئے، اور (11) دنوں تک زائرین کو فراہم کیے جانے والے کھانوں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ تھی۔ "


اور انہوں نے مزید کہا، " زائرین کو بہترین اور بروقت خدمات فراہم کرنے کے لئے ہمیں رضاکاوں کی بڑی تعداد کا بھی تعاون حاصل تھا اور زائرین اربعین کو خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے کمپلیکس کا عملہ اور رضاکار صبح کے پہلے گھنٹے سے لے کر رات گئے تک زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے غیر معمولی کوششیں کر رہے تھے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: