(جائزة الثقلَيْن) مقابلہ کی جیوری بہت جلد ابتدائی مرحلے کے نتائج کا اعلان کر دے گی

قرآن مجید کی خطاطی کے مقابلے (جائزة الثقلَيْن) کی جیوری نے مقابلے میں بھیجے جانے والے خطاطی کے نمونوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور امید ہے کہ ابتدائی مرحلے کے نتائج کا اعلان اگلے دو ہفتوں میں کر دیا جائے گا۔

قرآن پرنٹنگ سینٹر کے ڈائریکٹر شیخ ضیاء الدین الزبیدی نے کہا، " (جائزة الثقلَيْن) کی جیوری نے قرآن پرنٹنگ سینٹر میں موصول ہونے والے خطاطی کے نمونوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، اور ہم جلد ہی اس مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے نتائج کا اعلان کر دیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا، " عراقی خطاطوں کو قرآن مجید کی خطاطی کے اس مقابلے میں مدعو کرنے کے لیے دس بہترین فن پاروںکا انتخاب کیا جائے گا اور پھر (جائزة الثقلَيْن) مقابلے کے اگلے مرحلے کا انعقاد کیا جائے گا۔"

انہوں نے کہا، "مقابلے میں حصہ لینے والے زیادہ ترشرکاء کا تعلق بغداد، ذی قار، بابل، نجف، کرکوک، واسط، انبار اور اربیل، کربلا، میسان، سلیمانیہ، بصرہ، دیوانیہ اور نینویٰ سے ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: