مابین الحرمین ڈویژن کے عملے نے زیارت اربعین کے اختتام پر مقامات مقدسہ سے ملحقہ سڑکوں سےعارضی پارٹیشنزکو ہٹانا اور ملحقہ سڑکوں، گلیوں اور گرو نواح کو صاف کرنا شروع کر دیا ہے۔

مابین الحرمین ڈویژن کے عملے نے زیارت اربعین کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ گلیوں میں لگائی جانے والی عارضی پارٹیشنزکو ہٹانا اور ملحقہ سڑکوں، گلیوں اور گرو نواح کو صاف کرنا شروع کر دیا ہے۔

مذکورہ ڈویژن کے سربراہ سید نافع الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے کہا، "ہمارے عملے نے مراسم اربعین کے اختتام اور زائرین کی تعداد کم ہونے کے بعد، سڑکوں سے عارضی پارٹیشنز کو ہٹانا شروع کر دیا تھا، یہ عارضی پارٹیشنز ٹریفک کو منظم کرنے اور زائرین کی نقل و حرکت سہل اوررواں بنانے کے لئے لگائی گئی تھیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس سال ہم نے مقامات مقدسہ سے ملحقہ گلیوں کو تقسیم کرنے کے لیے پلاسٹک کی پارٹیشنز کا استعمال کیا تھا، تاکہ مراسم اربعین کے لئے آنے والے زائرین کے آنے اور جانے کے راستوں کو الگ الگ کر کے ان کی تقل و حرکت کو منظم اور آسان بنایا جا سکے۔ "

انہوں نے کہا، " ہر بڑی مناسبت کے اختتام پر، سروس ڈیپارٹمنٹ کا سٹاف مقامات مقدسہ سے ملحقہ علاقوں اور راستوں کو صاف کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر صفائی مہمشروع کرتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: