روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد کی شهيد علي عبيد لفته کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ مجلس ترحیم میں شرکت کی اور اہل خانہ سے تعزیت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک وفد نے مثنی گورنریٹ میں شهيد علي عبيد لفته (رحمه الله) کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ مجلس ترحیم میں شرکت کی اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

روضہ مبارک میں شعبہ تعلقات عامہ کےنائب سربراہ جناب محمد صالح سعید جلوخان نے کہا، "روضہ مقدس حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی سید احمد الصافی (دام عزّه) اور سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاءالدین کی خصوصی ہدایات پر ہم نے لواء أنصار المرجعية بریگیڈ میں ریپڈ ریسپانس فورس کے کمانڈر شهيد علي عبيد لفته (رحمه الله) کے جنازے میں شرکت کی اور ان کے خاندان اور عزیز واقارب سے تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد نے اس مشکل وقت میں شہید کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں اخلاقی اور مالی امداد بھی فراہم کی اور شھید کے اہل خانہ کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا علم بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) وطن کی دفاع اور مقدسات کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کی اخلاقی اور مادی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔

شهيد علي عبيد لفته (رحمه الله) 2014 سے اعلی مذہبی اقیادت کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے رضاکارانہ طور پرکام کر رہے تھے۔ وہ 18 ستمبر کو الجزیرہ کے علاقے میں، جو کہ موصل سے 85 کلومیٹر دور ہے، ایک خودکش بمبار کو روکتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

شہید کے بھائی نے مجلس عزاء میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد کی موجودگی اور ان کے دکھ میں شریک ہونے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اعلیٰ مذہبی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: