قرآن کمپلیکس کی جانب سے پیغمبر اکرم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے یوم شہادت کے موقع پر نجف گورنریٹ میں پانچ تعلیم القرآن مراکز کا قیام

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن کمپلیکس نے پیغمبر اکرم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے یوم شہادت 28 صفر کے احیاء کے سلسلے میں نجف گورنریٹ کے مختلف علاقوں میں پانچ تعلیم القرآن مراکز قائم کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے ڈائریکٹر مھند المیالی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، “انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ تلاوت یونٹ نے پانچ تعلیم القرآن مراکز کھولنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ یہ مراکز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم وفات کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نجف اشرف آنے والے زائرین کے راستوں پر قائم کئے جا رہے ہیں کیونکہ ہر سال زائرین کی بڑی تعداد پیدل سفر کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم وفات کے احیاء کے لیے روضہ مبارک امیر المومنین علیہ السلام میں حاضری دیتے ہیں اور مراسم زیارت ادا کرتے ہیں۔

ان مراکز کی جانب سے فراہم کردہ قرآنی خدمات حسب ذیل ہیں۔
- زائرین کو قرآن کی صحیح تلاوت سکھانا جس میں سورہ فاتحہ اور مختصر سورتیں پڑھنا اور نماز پڑھنا شامل ہے۔
-ختم القرآن محافل کا انعقاد۔
- احکام تلاوت اور تجوید سے متعلق تعلیمی و تربیتی سیشنز کا انعقاد۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ کے تلاوت یونٹ کے سید احمد الزاملی نےان مراکز کے مقامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: " یہ مراکز المشخاب، الحریہ، الرضوية اور العباسیہ کے علاقوں میں قائم کئے جا رہے ہیں اور ہر مرکز میں ایک پروفیسر، ایک قاری، اور ایک حافظ قرآن سمیت انسٹیٹوٹ کے 25 طلباء قرآنی و تعلیمی خدمات پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ "نجف میں ثورة العشرين سکوائر میں بھی ایک تعلیم القرآن مرکز قائم کیا جا رہا ہے جہاں قرآن انسٹیٹوٹ کے ایک پروفیسر، ایک قاری، اور ایک حافظ قرآن سمیت 25 طلباء قرآنی و تعلیمی خدمات پیش کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: