سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے السقایہ یونٹ نے اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبت پر کربلا مقدسہ میں قائم خدماتی مواکب کو یومیہ 3000 سے زائد برف کی سلیں فراہم کی ہیں۔
یونٹ کے سربراہ سید عبود نعیم نے کہا کہ "ہمارے یونٹ نے ایام اربعین کے دوران، حرم مقدس کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین کے براہ راست حکم پر کربلا شہر میں موجود حسینی مواکب کو فلٹر شدہ پانی (RO) فراہم کیا۔ "
انہوں نے مزید کہا، "ہمارے پاس 16,000 لیٹر کی گنجائش والے دسیوں واٹر ٹینکرز ہیں، جن کا کام کربلا شہر کے خدماتی مواکب کو پانی فراہم کرنا ہے، اس کے علاوہ ہم نے ان مواکب کو یومیہ 3000 سے زائد برف کے بلاکس بھی فراہم کئے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ، "ہم نے باب بغداد، الحوارہ زینب اسٹریٹ، العاقمی اسٹریٹ، جنت الحسین اسٹریٹ، پرانی المغتسل اسٹریٹ، باب قبلہ العباس اسٹریٹ اور امام البقیع سٹریٹ میں قائم خدماتی مواکب کو خدمات فراہم کرتے ہوئے پانی اور برف فراہم کی۔"
انہوں نے مزید کہا، "ہم تمام خدماتی مواکب کو ایک خاص طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے بلامعاوضہ خدمات فراہم کرتے ہیں۔"