وویمن قرآن انسٹیٹوٹ نے زیارت اربعین کی تعطیلات کے بعد قرآن کورسز کی کلاسز کا آغاز کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وویمن قرآن انسٹیٹوٹ نے زیارت اربعین کی مبارک تعطیلات کے بعد قرآنی کورسز کی طالبات کے لیے کلاسز کا آغاز کر دیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر سیدہ منار الجبوری نے کہا کہ "زیارت اربعین کی تعطیلات کے بعد وویمن قرآن انسٹیٹوٹ نجف برانچ نے شیڈیول کے مطابق قرآن کورسز کی صبح اور شام کی کلاسز کا آغاز کر دیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "انسٹی ٹیوٹ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور نئے کورسز میں داخلے کی خواہشمند طالبات آن لائن لنک کے ذریعے رجسٹریشن کے لئے اپلائی کر سکتی ہیں۔ ہم خواتین میں قرآن فہمی و قرآن کلچر کے فروغ کے لئے نئے قرآن کورسز شروع کروانے کے لئے ہمیشہ پر عزم رہتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے خواتین کے لیے یہ کورسزبلا معاوضہ ہیں اورہم طالبات کو بلا معاوضہ ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: