آج بروز بدھ (28 ستمبر 2022) کی سہ پہرکو روضہ مبارک سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک لے جانے والے طیارہ نجف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دمشق شام کے لئے روانہ ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ آج بروز بدھ اعلی الصبح روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک کو شام بھیجنے کے لئے نجف اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے منتقل کر دیا گیا تھا۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا اعلی سطحی وفد آج فجر کے وقت کربلا مقدسہ سے روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک کو لیکر نجف اشرف کے لئے روانہ ہوا تھا۔
ضریح مبارک کی منتقلی کے عمل کی نگرانی کرنے والے العباس فائٹنگ سکواڈ کے کمانڈر شیخ میثم الزیدی نے کل بروز منگل ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مقدس روضے کی نئی ضریح مبارک کی شام منتقلی کا عمل عراقی فضائیہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور شام پہنچنے پرالعباس فائٹنگ سکواڈ کا عملہ ضریح مبارک کو وہاں موجود روضہ مبارک کے شعبہ ضریح سازی و ابواب کے تکنیکی کیڈرز کے حوالے کر دے گا۔"
روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ضریح مبارک کو شام منتقل کرنے سے پہلے کل بروز منگل کی شام کو ایک رسمی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس کے باب قبلہ کے مقابل صحن میں منعقد کی گئی تھی جس میں مقامات مقددسہ کربلا کے ہائر آفشلز، حکومتی نمائندوں ، اعلی دینی و سماجی شخصیات ااور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


























