اہم: دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) کی نئی ضریح مبارک کی آمد اور استقبال

آج بروز بدھ (28 ستمبر 2022) کی شام کو حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) کی نئی ضریح مبارک لانے والا خصوصی طیارہ نجف الاشرف سے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا اعلی سطحی وفد جس کی قیادت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن جناب جواد الحسناوی کر رہے تھے، دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئی ضریح مبارک کے استقبال اور وصول کرنے کے لئے پہلے ہی سے موجود تھا۔ وفد اپنی نگرانی میں ضریح مبارک کو دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا منتقل کرے گا، جس کے بعد روضہ مبارک میں نئی ضریح کی تنصیب کا بابرکت عمل شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا اعلی سطحی وفد آج بروز بدھ فجر کے وقت کربلا مقدسہ سے روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح مبارک کو لیکر نجف اشرف کے لئے روانہ ہوا تھا۔

ضریح مبارک کی منتقلی کے عمل کی نگرانی کرنے والے العباس فائٹنگ سکواڈ کے کمانڈر شیخ میثم الزیدی نے کل بروز منگل ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مقدس روضے کی نئی ضریح مبارک کی شام منتقلی کا عمل عراقی فضائیہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور شام پہنچنے پرالعباس فائٹنگ سکواڈ کا عملہ ضریح مبارک کو وہاں موجود روضہ مبارک کے شعبہ ضریح سازی و ابواب کے تکنیکی کیڈرز کے حوالے کر دے گا۔"

روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ضریح مبارک کو شام منتقل کرنے سے پہلے کل بروز منگل کی شام کو ایک رسمی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ یہ تقریب روضہ مبارک حضرت ابا الفضل العباس کے باب قبلہ کے مقابل صحن میں منعقد کی گئی تھی جس میں مقامات مقددسہ کربلا کے ہائر آفشلز، حکومتی نمائندوں ، اعلی دینی و سماجی شخصیات ااور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: