الکفیل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کی جانب سے غصے کو کنٹرول کرنے اور سخت گیرشخصیت کو ڈیل کرنے کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
سائیکولوجیکل کونسلنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام علی العبیدی نے ورکشاپ میں یونیورسٹی میں کونسلنگ، فالو اپ اور انکوائریز یونٹس کے سٹاف کی موجودگی میں لیکچر دیا۔
انہوں نےخود پر قابو نہ رکھنے اور نفسیاتی توازن کے کھو جانے کے اثرات، اور ان اہم ترین طریقوں پر روشنی ڈالی جو انسان کو اپنے جذبات کو منظم کرنے کے قابل بناتے ہیں، نیز ایک ضدی شخصیت کے ساتھ نمٹنے کے طریقوں سے متعلق عملی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی۔
یہ سرگرمی محکمہ کی طرف سے پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانے کے لئے تیار کردہ لیکچرز کی ایک سیریز کا حصہ ہے اور اس سال کے تربیتی و تعلیمی منصوبے میں شامل ہے۔


