روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابواب کے ماہرین اورعملے کی جانب سے روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی پرانی ضریح مقدس کے مختلف حصوں کو کھولنے اور ہٹانے کا کام جاری ہے۔
مذکورہ شعبے کے نگران اور حرم مقدس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن جناب کاظم عبادہ نے کہا کہ "ضریح مقدس کے تمام حصوں اور ٹکڑوں کو نہایت احتیاط سے الگ کیا جا رہا ہے کیونکہ ہم کسی بھی حصے کو نقصان پہنچائے یا توڑے بغیرالگ کر رہے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "اب تک ہم ضریح ااقدس کے زیادہ تر دھاتی حصوں کو الگ کر چکے ہیں، ہم نے اس کام کی ابتداء ضریح اقدس کی اوپری سطح اور تاج سے شروع کی تھی۔ جس کے بعد آرائشی پٹی اور کتابی پٹی کو ہٹایا گیا اور اس کے بعد ضریح اقدس کی جالی کو ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔"
انہوں نے کہا، "ان کاموں کے متوازی اور بھی کام ہو رہے ہیں، جو ضریح اقدس کے اندرونی حصے مین کئے جا رہے ہیں۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، " ہم ہٹائے گئے ہر ٹکڑے کومخصوص ڈیجیٹل کوڈ نمبر دیتے ہیں، جس کے بعد انہیں پلاسٹک اور کپڑے میں لپیٹ کر ڈبوں میں پیک کیا جاتا ہے، اور ہر ڈبے پر بھی یہ ڈیجیٹل کوڈ نمبر چسپاں کیا جاتا ہے اور پھران ڈبوں کوروضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے اسٹورز میں منتقل کیا جاتا ہے۔"
عبادہ نے نشاندہی کی کہ " ہم نہایت احتیاط اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کر رہے ہیں، تاکہ ضریح مبارک کے تمام حصوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے، اور انشااللہ ہم یہ کام مقررہ وقت سے بھی پہلے مکمل کر لیں گے۔"