روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام (الجود فورم) کے تحت ذی قار گورنریٹ کے علاقے الشطرة کے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین تعلیم و پروفیسرز پر مشتمل وفد کی میزبانی کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ سيّد محمد علي أزهر نے کہا، "ذی قار گورنریٹ میں واقع سدرن ٹیکنیکل کالج الشطرة کے ماہرین تعلیم و پروفیسرز کی میزبانی کے لئے ایک جامع فکری و ثقافتی پروگرام تیار کیا گیا تھا جو مختلف سرگرمیوں پر شامل تھا۔ یہ پروگرام دو دن تک جاری رہا، اس کے علاوہ وفد نے کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ کی زیارت کی سعادت بھی حاصل کی اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے کچھ حصوں کو بھی دیکھا اور مبارک حضرت عباس (ع) کے مضیف میں ضیافت سے بھی لطف اندوز ہوئے۔"
انہوں نے مزید کہا، "پروگرام میں (قومی شناخت اور کیسے اسے محفوظ کرنا ہے؟) کے عنوان سے ورکشاپ اور لیکچرز کا انعقاد بھ کیا گیا تھا اس کے علاوہ ثقافتی، فکری اور ترقیاتی موضوعات پر دیگر لیکچرز بھی پروگرام میں شامل تھے۔"
انہوں نے کہا، " وفد نے روضہ مبارک کے متعدد منصوبوں کا دورہ کیا جن میں الکفیل ہسپتال اور خیر الجود کمپنی شامل ہیں۔"












