حرمین شریفین حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے ایک وفد نے نجف میں سید الحکیم کے اہل خانہ سے ان کے بزرگ اور امام حسین فاؤنڈیشن فار ڈائیلاگ کے بانی سید صالح الحکیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وفد کے ایک رکن اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ مذہبی امور کے معاون سربراہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "دونوں مقدس مقامات کے سینئر آفیشلز کی ہدایت پر آج ہم الحکیم کے خاندان سے تعزیت کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "وفد میں حرمین شریفین کے متعدد اہلکار اور ملازمین شامل تھے، جنہوں نے اعلیٰ حکام اور حرمین شریفین کے خادمین کی جانب سے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ شہداء کا خاندان ہیں کہ جس نے تمام تر جبر استبداد کے باوجود علم حق کو بلند رکھا۔ ان کے والد ، والدہ، دو بھائیوں اور بہن کو اسی کی دہائی کے اوائل میں صدام کے ساتھیوں نے گرفتار کیا اور پھر شہید کر دیا اور مرحوم نے تمام تر مشکلات کے باوجود ایک متحرک زندگی گزاری۔ مرحوم ایک شفیق، ہمدرد اور انسانوں سے پیار کرنے والی شخصیت تھے اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے تھے۔"
اس موقع پر روضہ مبارک امام حسین (ع) کے سیکرٹری جنرل کے مشیر حاج فضل آواز نے کہا کہ سید صالح الحکیم کی رحلت ایک بہت بڑا نقصان ہے، خاص طور پر چونکہ وہ ایک ایسے خاندان سے ہیں کہ جسےاللہ تعالی نے عقیدہ اہل بیت علیہم السلام کی خاطر شہادت اور جہاد کی سعادت بخشی۔"