فکروثقافت سیکشن کی طرف سے کربلا کے نوجوانوں اور سرکاری ملازمین کے لیے ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکروثقافت سیکشن نے رسول اکرم(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے کربلا کے نوجوانوں اور سرکاری ملازمین کے لیے ’’نبی(ص) سے پوتے تک‘‘ کے نام سے ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

اس پروگرام کا اہتمام مرکز برائے مطالعہ و علمی مراجعہ نے کیا کہ جو فکر وثقافت سیکشن کا ہی ایک ذیلی ادارہ ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے مرکز کے انچارج حسن جوادی نے بتایا ہے کہ اس پروگرام میں مختلف ورکشاپس کے ذریعے نوجوانوں اور سرکاری ملازمین کو ان فکری اور ثقافتی امور سے آگاہ کیا گيا کہ جن کی بنیاد حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے لے کر امام جعفر صادق علیہ السلام تک آئمہ اطہار نے رکھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: