روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف برانچ کی جانب سے حفظ قرآن کے پانچویں قومی مقابلے کی فاتحین کے لئے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سيد احمد الصافي تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد میں اروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے ڈاکٹر حسن نے تقریب سے خطاب کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام قرآنی منصوبوں اور قرآنی، علمی و فکری مقابلوں کے انعقاد کی اہمیت و مقاصد کو بیان کیا۔
واضح رہے کہ یہ مقابلہ دو دن تک جاری رہا اور آج اس مقابلے کی فاتحین کو اعزاز سے نوازا گیا۔

















