شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے عید میلاد النبی (ص) پر جشن کا انعقاد

پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے نواسے امام صادق علیہ السلام کے جشن ولادت کی پرمسرت اور بابرکت مناسبت پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے ایک جشن کا انعقاد کیا گیا۔

یہ جشن خوشی اور مسرت کے ماحول میں مركز الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) کے ہال میں منعقد کیا گیا تھا جس میں روضہ مبارک سے وابستہ وویمن سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔"
جشن کا آغاز آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد اس پرمسرت موقع کی مناسبت سے قصیدے اور منظوم گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ جس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی مبلغہ نے رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفات حمیدہ اور فضائل بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے ساتھ بنی نوع انسان کو ظلمتوں کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی عطا کی اور آج ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اس مبارک جشن کے دوران پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے واقعہ پر ایک تھیٹریکل پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔ جشن کا اختتام تعجیل ظہور حضرت صاحب العصر والزمان کے لئےدعائے فرج کی تلاوت سے ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: