روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے ڈیجیٹل معلوماتی مرکز بصرہ یونیورسٹی کی ڈیجیٹل لائبریری کی فہرست سازی اور ترتیب کا کام شروع کر دیا ہے۔
مرکز کے ڈائریکٹر عمار الجواد نے اس بارے میں بتایا ہے کہ بصرہ یونیورسٹی کی لائبریری کی جانب سے رسمی درخواست موصول ہونے کے بعد ہم نے سب سے پہلے ڈیجیٹل کتابوں، مقالوں اور اسی طرح کی دوسری معلومات کی فہرست سازی، انھیں محفوظ کرنے اور ایک پوری برقی لائبریری بنانے کے حوالے سے یونیورسٹی میں ورکشاپ کا انعقاد کیا کہ جس میں یونیورسٹی لائبریری کے عملے نے شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ہم اس عملے کے ساتھ مل کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے کہ جو اپنے تکمیلی مراحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

