سرداب امام حسین(ع) کا تعمیری کام جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ سرداب امام حسین(ع) کا تعمیری کام جاری رکھے ہوئے ہے کہ جو روضہ مبارک کے صحن میں واقع ہے۔

مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینیئر ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ اس سرداب کا کل رقبہ (1,000) مربع میٹر ہے، جس کی لمبائی (66 میٹر) اور چوڑائی (14.2 میٹر) ہے، ارض القدس کمپنی کو اس سرداب کی تصمیم و تعمیرکا ٹھیکہ دیا گیا ہے اور اس کے لیے دیوان وقف شیعی نے فنڈ فراہم کیے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس وقت دیواروں پر سنگ مرمر اور محرابی ڈیزائن لگائے جا رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے حال ہی میں یہاں بجلی کی وائرنگ، آگ بجھانے اور اس کی جانب متنبہ کرنے کا نظام اور سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: