ساؤتھ ہیریٹیج سنٹرکی جانب سےایک علمی و ثقافتی ڈائیلاگ سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےشعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ ساؤتھ ہیریٹیج سنٹرکی جانب سےایک علمی و ثقافتی ڈائیلاگ سمپوزیم کا انعقاد کیا جس کے دوران ادب، سیاست اور دیگر علمی موضوعات سے بھرپور بات چیت کی گئی۔

سدرن ہیریٹیج سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر حسین الشرھانی نے کہا کہ "اس ڈائیلاگ سمپوزیم میں بہت سے تاریخی حقائق جو ہمارے ذہنوں سے محو ہیں، پر بات کی گئی۔ سمپوزیم میں پرانے اخبارات، میگزینز اور عراقی پریس میں (1911-1931 عیسوی) کے دوران شائع ہونے والے ان واقعات، حقائق اورسیاسی تبدیلیاں جو جنوبی علاقوں میں وقوع پذیر ہوئیں، کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس سمپوزیم کا عنوان تھا (پرانے رسالوں اور اخبارات میں ساؤتھ، دی لینگویج آف دی عرب میگزین بطور ماڈل) اور ذی قار یونیورسٹی کے محقق ڈاکٹر حیدر شاہد جبر الخفاجی نے موضوع کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔"
واضح رہے کہ یہ سمپوزیم علمی اور ثقافتی سمپوزیم کے اس سلسلے کا حصہ ہے کہ جو اسلامی ورثے کو زندہ رکھنے اور سسے پھیلانے، ثقافتی حلقوں کے ساتھ علمی تعامل پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی توجہ اس کی طرف مبذول کرنے کے لیے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے منعقد کیا ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ ساؤتھ ہیریٹیج سنٹر ایک خصوصی مرکز ہے جس کا تعلق: (ذی قار، دیوانیہ، میسان اور مثنٰہ) کے ورثے کے مطالعہ اور تحقیقات سے ہے اور مرکز نے بہت اہم تحقیقاتی کام کیا ہے جو تکمیل کے قریب ہے اور جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: