روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے پیداواری عمل کے آغاز کے لیے الجود پروجیکٹ میں آلات نصب کرنا شروع کر دیے ہیں۔
انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم اس منصوبے کے آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں، جو آلات اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ منصوبہ بہت جدید اور ترقی یافتہ ہے، اور اسے باضابطہ طور پر وزارت صحت سے منظور کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تمام مراحل اعلی معیار اور اور بین الاقوامی وضاحتوں کے مطابق مکمل کیے گئے ہیں۔ "
اس پراجیکٹ کے نگران انجینئر حیدر شاکر نے کہا کہ "یہ منصوبہ ملک کی اہم ضرورت ہے، اور یہ عراق میں دوا سازی کی صنعت میں اہم ستون ہو گا، اور غیر ملکی کمپنیوں کی اجارہ داری سے بچاؤ کا اہم ذریعہ ثابت ہو گا۔ اور سرمایہ کاری اور برآمد کے لحاظ سے ملکی معیشت کی قدر میں اضافہ کرے گا۔ اس منصوبے کی پیداواری صلاحیت سالانہ 20 ملین بوتلوں(500-250 ملی لیٹر) سے تجاوز کر جائے گی۔"
فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے کنسلٹنٹ خورشید حیدر نے تصدیق کی کہ "یہ منصوبہ حساس ہے اور اس کا براہ راست تعلق لوگوں کی زندگیوں سے ہے، اس لیے آلات اور مشینوں کا انتخاب انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا گیا ہے، اور تمام آلات بین الاقوامی معیارکی حامل کمپنیوں سے اور یورپی وضاحتوں کے مطابق ہیں۔