روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے پہلی قبائلی کانفرنس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعلقات عامہ سیکشن کی طرف سے پہلی قبائلی کانفرنس کا انعقاد ہفتہ کے روز "مرجعیت رشیدہ کی ہدایات کے مطابق اتحاد اور عمل" کے عنوان کے تحت کیا گیا۔

یہ کانفرنس روضہ مبارک کے امام حسن(ع) ہال میں منعقد ہوئی کہ جس میں کربلا کے گورنر سمیت بہت سی حکومتی و قبائلی شخصیات اور روضہ مبجارک کے آفیشلز نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں روضہ حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے روضہ مبارک کی نمائندگی میں خطاب کیا جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "اسلام میں بنیادی اصول آپس میں واقفیت، تعاون اور تجربات پر تبادلہ خیال ہے، لہذا قطع تعلقی اور جنگ نہیں ہونی چاہیے، بلکہ امن اور ہم آہنگی ہونی چاہیے مکمل خطاب سے آگاہی کے لیے یہاں کلک کریں۔

کانفرنس میں کربلا کے گورنر سید نصیف جاسم الخطابی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مذہبی اتھارٹی کے فتوے کے بعد قبائل نے عراق کی حمایت میں ایک تاریخی فتح رقم کی ہے۔ مکمل خطاب سے آگاہی کے لیے یہاں کلک کریں۔

اس کے بعد بالترتیب روضہ مبارک میں شعبہ خطابت کے انچارچ شیخ عبد الصاحب الطائی اور وزارت داخلہ میں قبائلی امور کے ڈائریکٹر میجر جنرل ناصر النوری نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

کانفرنس کا اختتام شرکاء کے درمیان قبائلی تنازعات کے حل میں شریعت اور قانون کی پاسداری کی ضرورت پہ مکالمے پر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: