الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے لیرینجیل سٹیناسس میں مبتلا ایک تیس سال نوجوان کے نرخرے کو کھولنے کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے

کربلا کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے پیدائشی لیرینجیل سٹیناسس میں مبتلا ایک تیس سال نوجوان کے نرخرے کو کھولنے کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے۔

الکفیل ہسپتال میں اوٹولرینگولوجی کے ماہر ڈاکٹر ناظم عمران نے الکفیل نیٹورک سے بات کرتے ہوئےکہا، " ہم نے ایک 30 سالہ مریض کے نرخرے کو کھولنے کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے، وہ larynx کے پیدائشی سٹیناسس میں مبتلا تھا، جس کی وجہ سے اسے کئی سالوں سے صحت کے مسائل درپیش تھے۔"

ڈاکٹرعمران نے مزید کہا، "ہم نے جدید طبی طریقہ کار کا استعمال کرنے کے علاوہ الکفیل سپیشلسٹ ہسپتال میں دستیاب لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے larynx کے سٹیناسس کو کھولنے کے لیے آپریشن کیا۔"

انہوں نے کہا کہ "یہ آپریشن سرجیکل میڈیکل ٹیم، اینستھیزیا ٹیم اور ان کے معاونین کی مہارت کے نتیجے میں کامیاب ہوا۔ آپریشن کے بعد مریض کی طبی حالت مستحکم ہے اور بہت جلد اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: