الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ،پبلشنگ اینڈ ڈسٹربیوشن نے ریکارڈ مدت میں وزارت تعلیم کے لئے 18 لاکھ 20 ہزار نصابی کتب کی طباعت مکمل کر لی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ،پبلشنگ اینڈ ڈسٹربیوشن نے 25 دنوں کے مختصر وقت میں وزارت تعلیم کے لئے 18 لاکھ 20 ہزار نصابی کتب کی طباعت مکمل کر لی ہے۔

الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ،پبلشنگ اینڈ ڈسٹربیوشن کے ڈائریکٹر جناب فراس الابراہیمی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "الکفیل پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ ہاؤس نے اس سال 24 اکتوبر کو وزارت تعلیم کے ساتھ (1822000) ایک ملین آٹھ لاکھ بائیس ہزارنصابی کتب کی طباعت کا معاہدہ کیا تھا جیسے 25 دنوں کے مختصر وقت میں مکمل کر لیا گیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا،" نصاب کی کتابوں کی طباعت مکمل کرنے اور اسے طلباء تک پہنچانے کے لیے ہمارے عملے نے 25 دن تک 24 گھنٹے کام کیا ہے۔ ساکھ اور معیار ہمارا نصب العین ہے اور پرنٹنگ ہاؤس کے ملازمین نے عملی طور پر اس کو ثابت کیا ہے۔"
وزارت تعلیم کے لئے چھاپی گئی کتابوں کی کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں۔

کتابوں کی چھپائی کے لئے لیے استعمال کیا گیا کاغذ ز یورپ سے برآمد کیا گیا ہے جو کہ ماحول دوست اور بہت ملائم ہے۔

کتابوں کی چھپائی میں استعمال ہونے والے رنگ بہترین کوالٹی کے پکے رنگ ہیں۔

کتابوں کےکور نہایت مضبوط، خوبصورت اور فنکارانہ انداز میں بنائے گئے ہیں جو بچوں کے لیے کشش اور دلچسپی کا باعث ہوں گے۔

الکفیل پرنٹنگ ہاؤس میں موجود جدید مشینوں اور آلات کی بدولت تصاویر اور فونٹ نہایت صاف اور واضح ہیں۔

ہر کتاب کی بائنڈنگ صفحات کی تعداد اور کتاب کے سائز کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت مضبوطی کے ساتھ کی گئی ہے۔

کتابوں کی چھپائی کے لئے استعمال کی گئی سیاہی بہترین اور ماحول دوست ہے۔

تمام تر کتابوں کی چھپائی ملکی افرادی قوت اور مقامی ذرائع استعمال کرتے ہوئے مکمل کی گئی ہے جس سے قومی سطح پرملکی مصنوعات کو فروغ ملے گا اور ملازمت کے مواقع بڑھیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: