روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ک کا واٹر اسٹیشن روزانہ 400,000 لیٹرسے زیادہ فلٹر شدہ پانی فراہم کرتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کا واٹر اسٹیشن روزانہ 400,000 لیٹرسے زیادہ کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ فلٹر شدہ پانی فراہم کرتا ہے۔

واٹر ڈویژن کے سربراہ انجینئر احمد محمد محسن نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا:"یہ اسٹیشن شہریوں کو فراہم کی جانے والی سب سے اہم خدمات میں سے ایک ہے، خاص طور پر گرمیوں میں جب زیادہ درجہ حرارت بہت بڑھ جاتا ہے اور پانی کی طلب میں اضافہ ہو جاتاتو یہ سٹیشن روزانہ 400,000 لیٹر سے زیادہ فلٹر شدہ پانی پیدا کرتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ مرکزی واٹر سٹیشن کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ اور ان سے وابستہ سروسز سائٹس اورحرمین الشریفین کے آس پاس کے رہائشی علاقوں کو پانی فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ ایام زیارت خصوصا عشرہ محرم اور اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبات کے دوران خدماتی مواکب کی پانی کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔"
انہوں نے کہا: "پلانٹ میں پیدا ہونے والا پانی کوالٹی کنٹرول اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار کیا جاتا ہے تاکہ پانی کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: