روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت اور روبوٹ فورم میں حصہ لینے والے ہونہار طلباء کے لیے منعقد کردہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر وہ چکا ہے۔
مذکورہ بالا شعبے کے یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن کے سربراہ سید مہر خالد نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا،"تربیتی پروگرام میں پراجیکٹس کی تیاری ، مارکیٹنگ، سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے ذریعے الیکٹرانک ماڈلز کو تبدیل کرنے کے بارے میں ورکشاپس کا انعقاد شامل تھا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس پروگرام میں مختلف گورنریٹس سے حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد آٹھ تک پہنچ چکی ہے، یہ پروگرام طلباء کو اس قابل بنائے گا کہ وہ روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں جدید پیش رفت سے ہم آہنگ ہو سکیں اور اپنے آیئڈیاز کو عملی جامہ پہنا سکیں۔ "
واضح رہے کہ العمید یونیورسٹی کی جانب سے اعلی تعلیمی اداروں کے طلباء کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹس سے متعلق ایک فورم کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک کی متعدد جامعات اور کالجوں کے طلباء نے حصہ لیتے ہوئے اپنے پروجیکٹس پیش کئے تھے اور یونیورسٹی میں منعقدہ نمائش میں ان کے پروجیکٹس کی مارکیٹنگ کی گئی۔