روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس راشد الموسوی نے تصدیق کی کہ روضہ مقدس کے منصوبے بنیادی طور پر انسان کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور اس کے حقوق کی ضمانت دیتے ہیں۔
انہوں نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک دوسروں کے حقوق کو متاثر کیے بغیر اپنے حق کی ضمانت دیتا ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن نے مزید کہا کہ ہم یہاں (پائیدار ترقی کے اہداف) کے نام سے ایک عالمی پروگرام کے بارے میں بات کر رہے ہیں، ہم 2015 سے اقوام متحدہ کے اس عالمی پروگرام کا حصہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عراق میں بہت سے ادارے ہیں جن میں سے ہر ایک اقوام متحدہ کے اہداف میں سے کسی ایک ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو جو چیز ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ تمام 17 اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔ کیونکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ا کے پاس منصوبے موجود ہیں اور ان پر عمل درآمد ممکن ہے۔ خاص طور پر تعلیم، زراعت، صنعت، غربت کے خلاف جنگ، ناخواندگی کے خلاف جنگ اور بچوں کی حفاظت کے شعبوں میں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر آپ صحت کے پروگرام کے بارے میں بات کریں، تو آپ کو اس میدان میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کو سب سے آگے پائیں گے، جہاں تک تعلیم اور دیگر منصوبوں کا معاملہ ہے، یہ سب اپنے اپنے شعبہ جات میں بہترین اور جدید خدمات فراہم کر رہے ہیں۔