روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ نے حرم مطہر سے منسلک فوٹوگرافر سامر الحسینی کی فوٹو گرافی کے میدان میں شاندار کارکردگی اور متعدد مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرنے پر ان کی پہلی تصویری نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ یہ اعزازی تصویری نمائش روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد کی گئی۔
حرم مقدس کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر جناب افضال الشامی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا،"مایہ ناز فوٹوگرافر سامر الحسینی نے روس میں منعقد ہونے والے فوٹو گرافی مقابلے میں پہلی پوزیشن (ّایوارڈ )حاصل کی، جس میں 174 ممالک کے 470 ہزار فوٹوگرافرزشریک تھے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ اعزازی نمائش اس قابلیت کے لیے شکرگزاری اور فخر کا اظہار ہے، کیونکہ تخلیقی لوگوں پر توجہ دینا اور کامیاب لوگوں کی حمایت کرنا ان کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ہے، اور تخلیقی فوٹوگرافر سامر حسینی مقصد کو پھیلانے کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔"
اپنی طرف سے، فوٹوگرافر جناب سامر الحسینی نے کہا، "مجھے دنیا کے مختلف حصوں میں حسینی پیغام کو پھیلانے والے فوٹوگرافروں میں سے ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اور مجھے بہت فخر ہے کہ میں پہلا فوٹوگرافر ہوں جس کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سامر الحسینی نے حرم مبارک کے اعلیٰ عہدیداران، اس کے جنرل سیکرٹریٹ اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا ان کی لامحدود حمایت پر شکریہ ادا کیا۔







