شعبہ فکرو ثقافت نے طلباء میزبانی پروگرام کے ضمن میں دارالحکومت بغداد کے طلباء پر مشتمل ایک وفد کا استقبال کیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے طلباء میزبانی پروگرام کے ضمن میں دارالحکومت بغداد کے طلباء پر مشتمل ایک وفد کا استقبال کیا۔ ایک حصے کے طور پر
شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک القمر فورم سنٹر مختلف گورنریٹس کے نوجوانوں کی میزبانی کر رہا ہے اور نوجوانوں کی فکری، سائنسی، علمی اور ثقافتی سطح کو بلند کرنے کے لئے مذہبی، نظریاتی اور ثقافتی شعبوں میں کورسز اور ڈائیلاگ سیشنز منعقد کر رہا ہے۔

فورم کے لیکچرر سید محمد حسن المولی نے کہا، "مرکز نے طلباء میزبانی پروگرام کے ضمن میں بغداد گورنریٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے چوتھے گروپ کا استقبال کیا ہے، ان نوجوانو ں کو مختلف سماجی موضوعات کے بارے میں ورکشاپس اور سیمینارز پیش کیے گئے جن کی انہیں ضرورت ہے۔ یہ لیکچرز انسانی ترقی، شخصیت سازی اور منفی عادات سے چھٹکارا پانے کے بارے میں تھے۔

لیکچرز کے اختتام پر شرکاء کو فورم کے پلیٹ فارمز اورورچوئل پروگراموں میں بھی شامل کیا گیا، تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔

اپنی طرف سے الخطیب اسکول کے ڈائریکٹر سید رزاق جاعد برہان نے کہا، "سیمینار میں بہت سے مذہبی اور ثقافتی بیداری پیدا کرنے والے موضوعات کو پیش کیا گیا، اور ڈائیلاگ سیشنز کے انعقاد سے طلباء سے بات چیت کی گئی اور ان کی بھر پور شمولیت کو یقینی بنایا گیا اور یہ سب بہت متاثر کن تھا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: