شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی سال 2022 میں اہم کاوشیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے سال 2022 میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ یہ متنوع کامیابیاں شعبہ سے منسلک مراکز اور ڈویژنوں کے ذریعے حاصل کی گئی ہیں۔


یہ کامیابیاں پہلے سے تیار کردہ ایک ٹائم پلان اور مذکورہ شعبہ کی قیادت کی براہ راست نگرانی اور رہنمائی میں حاصل کی گئی ہیں۔ ان کامیابیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
• 18 ہیریٹیج سیمینارز کا انعقاد (ان سیمینارز میں ورثے سے متعلق بہت اہم موضوعات اور مسائل کے بارے میں بات کی گئی تھی)۔

• 40 نئی علمی و فکری اشاعتیں (ان میں سے زیادہ تر اشاعتیں قیمتی، معیاری اور بہت اہم ہیں)۔

9 خصوصی کورسز (جو کیٹلاگنگ اور ریسرچ کے شعبوں میں جدید کورسز ہیں)۔

• 16 نمائشیں (ان میں سے زیادہ تر نمائشیں عراقی یونیورسٹیوں اور اداروں میں منعقد ہوئیں)۔

• 18 تحقیقی دورے (جو بیرونی مراکز کے کام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے شعبہہ کی صدارت کے ذریعے کیے گئے دورے ہیں)۔

• 5 خدماتی علمی مواکب (یہ مواکب اربعین کے مبارک موقع پرقائم کئے گئے تھے)۔

• 30 مختلف سرگرمیاں (ان سرگرمیوں میں علمی اداروں کا دورہ کرنا، وفود کا استقبال کرنا، اشاعتیں تقسیم کرنا وغیرہ شامل ہیں)۔
نئی الیکٹرانک ایپلیکیشن (معارف التراث) شروع کرنا۔

• دوسرے سالانہ رمضان ٹی وی ہیریٹیج نالج کمپیٹیشن کا انعقاد (ایک بڑا مقابلہ جو بہت سے سیٹلائٹ چینلز اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر نشر کیا گیا تھا)۔

• لگاتار دوسرے سال بچوں کا جلوس عزاء نکالنا (جلوس محرم کے پہلے دس دنوں میں نکالا گیا تھا، اور اس میں درجنوں بچوں نے شرکت کی تھی)۔

• سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر نیوز نشر کرنا۔

• (دی نالج نیٹ ورک فار اسلامک ہیریٹیج) کے ساتھ منسلک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کو فعال کرنا، اور دسیوں ہزار مومنین کو راغب کرنا۔

نالج ڈیپارٹمنٹ میں متعدد مراکز اور ڈویژن شامل ہیں، جو کہ (کربلا ہیریٹیج سینٹر، حلہ ہیریٹیج سینٹر، سدرن ہیریٹیج سینٹر، بصرہ ہیریٹیج سینٹر، مشہد میں اسلامک ہیریٹیج سینٹر، نالج کیئر ڈویژن اور نالج میڈیا ڈویژن) کے علاوہ ہیں۔ انتظامی ڈویژن جو محکمہ سے متعلق تمام انتظامی امور کو منظم کرنے سے متعلق ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: